ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تسلیم بانو، میسور میونسپل کارپوریشن کی پہلی مسلم خاتون میئر

تسلیم بانو، میسور میونسپل کارپوریشن کی پہلی مسلم خاتون میئر

Tue, 21 Jan 2020 12:38:44    S.O. News Service

 

بنگلورو،21/ جنوری (ایس او نیوز) کرناٹک کی میسور میونسپل کارپوریشن میں پہلی مرتبہ ایک مسلم خاتون میئر کے عہدہ پر فائز ہوئی ہے جنتادل (سیکولر) کی جانب سے میسور کی مینا بازار کارپوریٹر  تسلیم بانو کو ہفتے کے روز میسور کا میئر منتخب کیا گیا ، جس سے وہ شہر کی میئر بننے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں تسلیم ، جو چماراجا اسمبلی حلقہ کے تحت بلدی وارڈ نمبر 2 (مینا بازار) کی نمائندگی کرتی ہیں ، نے اپنے قریبی حریف بی جے پی کی گیتا یوگنند کے خلاف 47 ووٹ حاصل کیے جو میئر کے انتخابی میدان میں تھے۔کسی بھی کارپوریٹرس نے ان کے خلاف ووٹ نہیں دیا ، جس سے یہ متفقہ انتخاب ہوا۔تسلیم بانو،  میسور کی 22 ویں میئر ہے اور مسلم کارپوریٹرز میں وہ پہلی خاتون ہے جس نے میئر کے دفتر میں جگہ بنائی۔


Share: